آزاد کشمیر انتخابات : پیپلز پارٹی آج راولا کوٹ میں جلسہ کریگی، بلاول کا خطاب سسننے کیلئے جیالوں کی آمد جاری

راولا کوٹ : پاکستان پیپلز پارٹی آج راولا کوٹ آزاد کشمیر میں سیاسی قوت کا مظاہرے کرے گی جہاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیالوں سے خطاب کریں گے۔ جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی آج راولا کوٹ میں جلسہ کر رہی ہے ، جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے علاوہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔

جلسہ گاہ میں جیالوں کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ بینرز اور پارٹی پرچموں سے بھی گراﺅنڈ کو سجایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو کے خطاب کیلئے ساﺅنڈ سسٹم اور بلٹ پروف روسٹرم بھی پہنچا دیا گیا ہے جس کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ قیادت کے بیٹھنے اور خطاب کرنے کیلئے سٹیج کی تیاری کا کام بھی زور شور سے جاری ہے جبکہ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور کھوجی کتوں کی مدد سے جلسہ گاہ کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی ۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جلسے کے تمام تر انتظامات دوپہر تک مکمل کر لیے جائیں گے. بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنچ کرجیالوں سے خطاب کریں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں

کشمیر میں شہریوں کوحق, خودارادیت, نہ دینے پر, آج, یوم سیاہ منایا, جا رہا ہے

کشمیر میں شہریوں کوحق خودارادیت نہ دینے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے