اٹلی کے نئے وزیراعظم صدر سے ملاقات کرنے ٹیکسی میں پہنچے

اٹلی کے نئے وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے صدر سے ملاقات کے لیے ٹیکسی کے ذریعے پہنچے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال میں ہی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے والے اطالوی وزیراعظم گوسیپی کونت نے اپنی پہلی سرکاری مصروفیات کا آغاز صدر سے ملاقات کرکے کیا۔سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم نے عوامی انداز اپناتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے ٹیکسی میں سفر کیا اور صدر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، وزیراعظم بغیر کسی قافلے یا سیکیورٹی کے ٹیکسی میں سوار تھے اور انہوں نےعام آدمی کی طرح ٹیکسی کا کرایہ بھی دیا۔اطالوی وزیراعظم کے اس عمل نے عوام کے دلوں کو جیت لیا اور انہوں نے نئے وزیراعظم کی اس سادگی کو بھی سراہا ہے، 53 سالہ نئے وزیراعظم ایک غیر معروف سیاسی شخصیت ہیں جو کہ قانونی ماہر ہیں تاہم انہیں سیاست کو کوئی تجربہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینیئر بھارتی پائلٹ سڈنی ایئرپورٹ پر بٹوا چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سینیئر بھارتی پائلٹ سڈنی ایئرپورٹ پر بٹوا چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سڈنی: انڈین ایئرلائن کے ریجنل ڈائریکٹر اور سینیئر پائلٹ روہت بھاسن سڈنی ایئرپورٹ میں ڈیوٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے