مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری بربریت اوراشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب ایک بارپھربھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

آرسینل نہر. پر نصب کیے جانے, والے یہ ہاتھ مجسمہ, سازی کی, انوکھی جہت

آرسینل نہر پر نصب کیے جانے والے یہ ہاتھ مجسمہ سازی کی انوکھی جہت

روم: وینس کی آرسینل نہر پر نصب کیے جانے والے یہ ہاتھ مجسمہ سازی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے