ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، ایک شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر پولیس اہلکاروں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع انجم آباد کالونی کی مضافاتی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پہ فائرنگ کی۔ دونوں پولیس اہلکار موٹرسائیکل پہ سوار تھے۔ دونوں اہلکاروں کو ایک سے زائد گولیاں لگیں۔ متعدد گولیاں لگنے سے ایک اہلکار موقع پہ ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ شہید ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت محمد عرفان جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت قیصر نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ پہ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شہید و زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخوااسمبلی میں اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کی تعداد 2 ہوگئی

خیبر پختونخوااسمبلی میں اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کی تعداد 2 ہوگئی

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی ہے جب کہ جماعت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے