کراچی میں اگلے ہفتے ایک بار پھر شدید گرمی کا امکان

کراچی: شہر قائد میں اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔کراچی میں کئی روز تک شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا تھا تاہم گزشتہ روز سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ دوپہر3 بجے کراچی کادرجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیا، جب کہ ہوامیں نمی کاتناسب 66 فیصد ہے۔ شہر میں موجودہ ہواکی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں۔

کراچی میں فی الحال تو گرمی کی شدت کسی قدر کم ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ غیر معمولی ہیٹ ویو کراچی والوں کا پیچھا نہیں چھوڑنے والی کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے پھر ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر سے کراچی کا درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھے گا تاہم گرمی کی یہ لہر بدھ تک جاری رہے گی، جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی۔

معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیاجائے، اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی شدید گرمی کی لہرجاری ہے، مٹھی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدرآباد میں 45 جب کہ سکھر،دادو اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

واضح رہے کہ 2015 میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں اموات ہوئی تھیں تاہم امسال شدیدی گرمی کی لہر سے آگہی ہونے کے باعث شہریوں نے احیتاط برتی جب کہ حکومت کی جانب سے جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز بھی قائم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا بینچ تشکیل, دینے کے لیے, معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا, دیا

نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

کراچی: جسٹس محمد سلیم جیسر نے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی اور دیگر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے