دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے میری تعریف کی، نعیم الحق

اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے میری تعریف کی اور کیونکہ وہ بہت عرصے سے زہر گھول رہے تھے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ اس شخص (دانیال عزیز) نے عمران خان کی ذات پر حملے کیے اور کرتا رہا، وہ جھوٹ بولتا رہا اور پھر جب اس نے مجھے چور کہا تو میں نے اسے تھپڑ مارا اور یہ ایک قدرتی عمل تھا جس پر عمران خان نے بھی تعریف کی کیونکہ یہ بہت عرصے سے زہر گھول رہا تھا۔

بعد ازاں نعیم الحق نے ٹوئٹر پر اپنی وڈیو سے متعلق مزید وضاحت کی کہ عمران خان نے کبھی کسی بھی جگہ تشدد کی حمایت نہیں کی، انہوں نے اس واقعے پر میری تعریف نہیں کی لیکن انہوں نے دانیال عزیز کی جھوٹی اور بےہودہ گفتگو کا جواب دینے پر مجھے سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کرونا وائرس کا پہلا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے