رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا، ترجمان سندھ رینجرز

کراچی: سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد سے 34 مختلف قانونی امور پر پوچھ گچھ کی گئی، اس دوران تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفتیش کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے تاہم حقائق کی مزید جانچ پڑتال کے لیے انہیں بوقت ضرورت دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اظہار احمد خان فیڈرل بی ایریا میں رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب احمد کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے جہاں سے انہیں رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایئرپورٹس, پر سامان, کی ریپنگ کیلئے مزید, مشینیں لگانے, کی ہدایت

ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کیلئے مزید مشینیں لگانے کی ہدایت

کراچی: سول ایوی ایشن ڈویژن کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سے متعلق اہم اقدامات کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے