قومی اسمبلی میں عمران خان اور چوہدر ی نثار نے مل کر ایسا کام کردیا کہ نواز شریف کو اب تک کا بڑا جھٹکا دے دیا

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں آج فاٹا کو خیبر پختونخوامیں ضم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اراکین اسمبلی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس موقع پر ایک لمبے عرصے کے بعد عمران خان کو بھی پارلیمنٹ میں دیکھا گیا ۔تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی میں فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا بل منظور کرنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اس دوران چوہدری نثار اور عمران خان کافی دیر تک آپس میں بات چیت بھی کرتے رہے ۔واضح رہے کہ عمران خان کئی بار چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں تاہم ابھی تک چوہدری نثار نے اس پیشکش کا واضح جواب نہیں دیا تاہم دوسری جانب چوہدری نثار ابھی تک نواز شریف سے ناراض ہیں اور اس معاملے پر شہباز شریف کی مصالحت بھی ابھی تک کارگر ثابت نہیں ہو سکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری کو ان کے ذاتی معالج سے علاج کروانے کی اجازت دی جائے

آصف زرداری کو ان کے ذاتی معالج سے علاج کروانے کی اجازت دی جائے

اسلام آباد: سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے سابق صدر کی صحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے