فاٹاکو خیبرپختونخوامیں ضم کرنے کیلئے اسمبلی اجلاس بلانے کا امکان

پشاور: فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ کے الوداعی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ فاٹا ریفارمز بل پر مشاورت جاری ہے اجلاس بلانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے کوئی جلدی نہیں وقت پر اعلان ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فاٹا ریفارمز بل پر مشاورت جاری ہے بل کی منظوری کے لیے دوتھائی اکثریت کی ضرورت ہے، بل کی منظوری کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے اپوزیشن سے مشاورت جاری ہے کوئی جلدی نہیں وقت پر اعلان کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب پانچ سال گزارے، عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی، ہم نے نظام کو بہتر کیا ہے اداروں کو اختیارات دیئے ہیں۔ ہم نے جو کیا وہ آئندہ الیکشن میں معلوم ہوجائے گا عوام کام کرنےوالوں کو ووٹ دیتے ہیں اور ہم اپنی کارکردگی پر عوام کے پاس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع کے لیے 52 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع کے لیے 52 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

پشاور: سول پروسیجرکوڈ میں ترامیم کی منظوری اور رزمک کیڈٹ کالج کی ریگولیشن کی منظوری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے