داکارہ کنول نعمان نے ن لیگ سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ ایسی وجہ بیان کر دی کہ شہبازشریف فوری انہیں ملنے کیلئے بلا لیں گے

وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ارسال کئے گئے استعفے میں کنول نعمان نے کہا کہ میرے چند تحفظات ہیں جن کی بنا پر مستعفی ہو رہی ہوں۔وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھیجے گئے استعفے میں انہوں نے لکھا کہ میں استعفیٰ دے رہی ہوں، مہربانی فرما کر قبول کیجئے۔ آپ کی قیادت میں دس سال گزار دئیے۔ میری شکایت کہیں سے بھی نہیں ملے گی۔ میرا ضمیر مطمئن ہے، میں نے حقِ نمک ادا کر دیا ہے۔انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنابِ والا! میرے چند تحفظات ہیں، میرے مسائل کسی نے حل نہیں کئے جس کی وجہ سے میں بددل ہو گئی ہوں۔ آپ کے پاس بھی میرے لئے وقت تھا نہ ہے اور نہ ہو گا۔کنول نعمان نے کہا کہ میں نے پارٹی آپ کی وجہ سے جوائن کی تھی کیونکہ آپ دردِ دل رکھنے والی شخصیت ہیں لیکن آپ نے پورے پاکستان کے لوگوں کے دکھ سنے اور ان کے مسئلے حل کئے لیکن میں فیض یاب نہ ہو سکی۔ استعفے کے آخر میں انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ کہا سنا معاف کر دیجئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا

پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا

لاہو:رسماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان کے دلائل کے بعد عدالت نے آئین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے