اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 23افراد ہلاک

اٹلی کےجنوبی علاقے میں ایک ہی پٹری پرسفر کرتی دو ٹرینیں ٹکراگئیں،حادثے میں تیئس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمیوں کواسپتال پہنچایاگیاہے.

مقامی صوبے کے نائب سربراہ گیوسیپ کوراڈو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد23 تک پہنچ چکی ہے.

حادثے کے بعد چند بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حادثہ دیہی علاقے میں پیش آنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں.

فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ دیہی علاقے کے بالکل وسط میں حادثہ پیش آنے کے سبب امدادی کاموں اور لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آئیں.

وزارت ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات کےلیے دو افراد کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا تاہم ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ ٹرینوں میں کتنے افراد سوار تھے اور آخر دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن میں ایک دوسرے کی جانب کیوں جارہی تھیں.

وزیر اعظم میٹیو رینزی نے کہا کہ جب تک ہمیں حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو جاتا اس وقت تک تحقیقات جاری رہیں گی.

یاد رہے کہ اٹلی میں اس سے قبل ٹرین کا بڑا حادثہ 2009 میں ہوا،حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے کے سبب 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئی تھی

یہ بھی پڑھیں

کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے میں 63 افراد ہلاک، 180 زخمی

کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے میں 63 افراد ہلاک، 180 زخمی

  کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکا، 63 افراد جاں بحق   …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے