زین ملک کی تخلیق، اردو الفاظ پر مشتمل ملبوسات

پاپ بینڈ کے سابق رکن گلوکار زین ملک نے اپنے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملبوسات پر اردو زبان میں الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔ زین ملک پاکستانی نژاد برطانوی ہیں اور وہ اردو زبان میں بھی ایک گانا گا چکے ہیں۔ زین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قدم ڈانسر کانے ویسٹ اور جسٹن بیبر سے متاثر ہوکر اٹھایا ہے۔ یہ دونوں بھی اپنے فیشن برانڈز لانچ کر چکے ہیں

زین کی کلیکشن میں پل اوورز، جیکٹس اور ٹی شرٹس شامل ہیں جن پر زین کا خاکہ بنایا گیا ہے۔

ایک غیر ملکی میگزین سے بات کرتے ہوئے زین نے بتایا، ’میں نے وہی تخلیق کیا جو میں پہننا چاہتا ہوں۔ میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ایک آرٹسٹ بھی ہوں‘۔

برانڈ میں اردو زبان کے استعمال پر زین کہتے ہیں، ’میرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے لہٰذا اردو زبان میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے‘۔

زین کی تخلیق کردہ شرٹ پر اردو زبان مین ’زین‘ اور ذہن‘ کے الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔ ان کی تخلیق کردہ جیکٹ ان کی قریبی دوست جیجی حدید کو بھی پہنے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے