امریکہ میں قتل ہونیوالی سبیکا کراچی میں سپرد خاک، کونسے ادارے نے جنازے کو سلامی دی، جان کر آپ

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کو شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔طالبہ کی تدفین کے موقع پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔اس سے قبل سبیکا کی نماز جنازہ یونیورسٹی روڈ پر واقع حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سمیت سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد حکیم سعید گراو¿نڈ میں موجود تھی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔سبیکا شیخ کی میت ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 708 کے ذریعے آج صبح 4 بجے کے قریب کراچی پہنچی تھی۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہل کاروں نے سبیکا کی میت کو سلامی دی۔
امریکی قونصل جنرل جون وارنر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا بھی ایئرپورٹ کارگو کمپلیکس پر موجود تھے۔بعدازاں سیکیورٹی کے ساتھ قافلے کی صورت میں طالبہ کا جسدِ خاکی گھر لایا گیا۔سبیکا کے گھر کے باہر عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں کی فضا سوگوار تھی۔

یہ بھی پڑھیں

لینڈگریبنگ کرنے والوں کے نام پریس کانفرنس میں بتاؤں گا

لینڈگریبنگ کرنے والوں کے نام پریس کانفرنس میں بتاؤں گا

کراچی: وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں، جلد اعلان کریں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے