نیب سے کلین چٹ ملنے پر نجم سیٹھی خوشی سے نہال

لاہور: نیب سے کلین چٹ ملنے پر نجم سیٹھی خوشی سے نہال ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس نے میرے خلاف تمام پٹیشنز مسترد کر دیں، عمران خان نے بھی تسلیم کر لیا کہ 35 پنکچر والا الزام سیاسی بیان تھا، چیف آف آرمی اسٹاف نے میری محب الوطنی اور کام کے ساتھ لگن کو سراہا ہے۔اب نیب نے بھی مجھے کلیئرکردیا ہے، سپورٹ کرنے پر تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے چیئرمین پی سی بی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے، 14 مئی کو جاری کیے جانے والے ایک خط میں انہیں تمام الزامات سے کلیئر قرار دیتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گرفتار, وزیر جنگلات, پنجاب سبطین خان, نے, وزارت, استعفیٰ دے دیا

گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے وزارت استعفیٰ دے دیا

لاہور: وزیرجنگلات پنجاب سبطین خان کو چنیوٹ میں مائنز ٹھیکہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے