رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 جرائم پیشہ افراد گرفتار

رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے مطابق یہ کارروائیاں منگھوپیر، پٹیل پاڑہ اور پی آئی بی کالونی میں کی گئیں جس دوران 6 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور تین ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ 2 ملزمان سٹریٹ کرمنلز ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بلدیہ ٹاﺅن اور حب چیک پوسٹ پر دوران تلاشی بھی 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے