تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی مزید 2 وکٹیں گرا دیں

اسلام آباد: (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی عاشق گوپانگ اور رکن پنجاب اسمبلی عامر گوپانگ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

جیسے جیسے انتخابات کے دن قریب آرہے ہیں اسی طرح تیزی کے ساتھ سیاسی وابستگیاں کی تبدیل ہورہی ہیں گزشتہ چند ہی روز میں مسلم لیگ (ن) کے متعدد ارکانِ صوبائی و قومی اسمبلی دیگر جماعتوں خصوصاً تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال تھما نہیں، گزشتہ روز بھی مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے اپنی جماعت سے ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور آج بھی مسلم لیگ (ن) کو ناصرف پنجاب بلکہ مرکز میں شدید جھٹکا لگا ہے۔

مظفر گڑھ سے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی عاشق گوپانگ اور رکن پنجاب اسمبلی عامر گوپانگ نے اپنی جماعت سے ناطہ توڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت و منشور پر مکمل و غیرمشروط اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے