لبنان کی 52 سالہ کروڑپتی بھکارن

بیروت: لبنان کی پولیس کو 52 سالہ بے گھر اورمعذور بھکارن کی لاش ایک گاڑی سے ملی اور ساتھ ہی خاتون کے پاس کروڑوں روپے ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی پولیس کو ایک خراب گاڑی میں لاش دکھائی دی، پولیس نے اپنے قبضے میں لے کرتفتیش کا آغاز کیا توپتہ چلا کہ یہ لاش 52 سالہ بھکارن فاطمہ عثمان کی ہے جو لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگا کرتی تھی جب کہ خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کے سبب ان کی موت واقع ہوئی۔

دوسری جانب لبنانی پولیس کواسی گاڑی سے کروڑوں روپے بھی ملے، جس میں وہ خاتون رہائش پذیر بھی تھی اوراس کے علاوہ 52 سالہ بھکارن کا کوئی اورٹھکانہ نہیں تھا، پولیس کوبھکارن کے سامان سے 5 ملین لبنانی پاؤنڈ یعنی ( 3 ہزار333 ڈالر) ملے جب کہ مزید تفتیش کرنے پرپتہ چلا کہ خاتون کا ایک بینک اکاؤنٹ بھی ہے

پولیس نے بھکارن کے اکاؤںٹ کی معلومات کی توپتہ چلا کہ ان کے سیونگ اکاؤنٹ میں 1.7 بلین لبنانی پاؤنڈ یعنی 1.12 ملین ڈالرموجود تھے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 12 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ بعد ازاں خاتون کی والدہ اور7 بہن بھائیوں نے خاتون کی لاش وصول کرکے اسے اپنے آبائی گاؤں لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خلیج میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر روس اور چین کا شدید ردِ عمل

خلیج میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر روس اور چین کا شدید ردِ عمل

ماسکو: روس اور چین نے امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے