سپارکو کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد شدید زخمی،

کراچی میں سپارکو کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم بھی زخمی ہوا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سپارکو روڈ پر سپارکو کی گاڑی جا رہی تھی کہ نا معلوم افراد نے اس پر گائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دونوں کی شناخت نہیں بتائی گئی کہ وہ کون تھے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم بھی زخمی ہوا لیکن اس کو اس کے ساتھی لے کر فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واقعہ سٹریٹ کرائم کا نتیجہ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے