منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمدپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے: شاہ محمودقریشی نے ایسا اعلان کردیا کہ۔۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمدپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے دو اہم رہنما اس مرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ، ان رہنماﺅں میں منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمد شامل ہیں۔یہ اس حوالے سے حیران کن کے منظور احمد وٹو پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر ہیں جبکہ سید محمود احمد بھی پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ﺅں میں شمار ہوتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں وہ گورنر پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے