گاؤں پہ بندروں کی فوج کا حملہ، لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار

بھاتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ان بندروں نے گاؤں کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور وہ ہر آتے جاتے شخص کا تعاقب کرکے اس پر حملہ کرتے ،اسکے ہاتھ میں موجود چیزیں بالخصوص کھانے پینے کی چیزوں پر ہاتھ صاف کر دیتے ہیں،بندروں کے حملوں سے کئی افراد جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں گزشتہ چند ماہ میں زخمی بھی ہوئے ۔ اس حوالے سے کچھ لوگوں نے خفیہ کیمروں کی مدد سے جو تصویریں اتاری ہیں وہ وائرل ہو گئی ہیں ان میں بندروں کو لوگوں کا تعاقب کرتے اور لوگوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ بندر موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشتے اور جہاں کسی نے موٹر سائیکل کی رفتار ذرا بھی کم کی تو اسے دھکے دے کر گرا نا انکا مشغلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ۔دوسری جانب محکمہ جنگلات نے صورتحال کے پیش نظر پورے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے اور ان بندروں کیلئے مختلف سکیموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ریحان کو انصاف دو : فنکاروں کی حکومت سے انصاف کی اپیل

کراچی: پاکستانی فنکاروں نے بھی ملک میں رائج جنگل کے قانون کے خلاف آواز اٹھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے