کراچی، گرمی سے 60 افراد جاں بحق

کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب چند روز کے دوران 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔فیصل ایدھی نے کہا کہ ہفتے سے اب تک ایدھی کے کورنگی سرد خانے میں آنے والی لاشوں کی تعداد تین گنا جب کہ سہراب گوٹھ سرد خانے میں دگنی ہوچکی ہے، ان دونوں سینٹرز پر لائی گئی لاشوں کی تعداد 160 ہے جس میں سے 60 میتوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے عزیز کی موت ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئی۔فیصل ایدھی نے بتایا کہ کورنگی سرد خانے میں عام طور پر چھ سے سات لاشیں روزانہ لائی جاتی ہیں تاہم اب یہ تعداد 20 تا 25 لاشیں یومیہ تک پہنچ چکی ہے، اسی طرح سہراب گوٹھ مردہ خانے میں بھی میتیں لانے کی یومیہ تعداد 20 سے دگنی ہوکر 40 تک پہنچ چکی ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے مزید بتایا کہ مرنے والوں کی عمریں 16 سے لے کر 78 برس کے درمیان ہیں ان میں بلاتخصیص مرد اور عورت شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی اکثریت روزے سے تھی۔فیصل ایدھی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرمی کے ان ایام میں دوپہر کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ملزمان نے گلزار ہجری اسکیم 33 تعمیراتی منصوبہ شروع کیا تھا،منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا

ملزمان نے گلزار ہجری اسکیم 33 تعمیراتی منصوبہ شروع کیا تھا،منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا

کراچی:احتساب عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز یونین کو آپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے فنڈز میں کرپشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے