بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ہڑپال اور چار واہ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی تاحال جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے ہڑپال اور چار واہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور بھارتی فوج بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں تاہم پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور مارٹر شیلنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں میں آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

وکلا کی جرات کیسے ہوئی اسپتال پر حملہ کرنے کی، لاہور ہائیکورٹ

وکلا کی جرات کیسے ہوئی اسپتال پر حملہ کرنے کی، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وکلا کی جرات کیسے ہوئی اسپتال پر حملہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے