ایم کیوایم نے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان کوعہدے سے ہٹادیا، رابطہ کمیٹی کی رکنیت بھی ختم

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کوعہدے سے ہٹاکر ان کی  رابطہ کمیٹی کی رکنیت بھی ختم کردی۔

 ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس خورشید بیگم میموریل ہال کراچی میں ہوا جس میں عامر خان کے حوالے سے ملنے والی مختلف شکایات پر ان کو پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ ان کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔ عامر خان کو بتایا گیا کہ آپ کو کس عہدے پر رکھنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مقامی سطح پر کام کرنے والے 5 اراکین کو رابطہ کمیٹی میں جب کہ 2 کو ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹڈی دل, کے, حملوں کے بعد اب یہ خیرپور, میں کپاس کی فصلوں, کی جانب, بڑھ رہی, ہیں

ٹڈی دل کے حملوں کے بعد اب یہ خیرپور میں کپاس کی فصلوں کی جانب بڑھ رہی ہیں

کراچی: خیر پور کے کسانوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ اگر موثر اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے