اسرائیلی زندانوں میں 6500 فلسطینی روزہ دار پابند سلاسل

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام محکمہ امور اسیران کے سربراہ عیسی قراقع نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے آغاز میں اسرائیلی جیلوں میں رجسٹرڈ فلسطینی قیدیوں کی تعداد 6500 ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم میں اسیران کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر عیسی قراقع نے کہا کہ فلسطینی قوم پر ایک ایسے وقت میں ماہ صیام سایہ فگن ہو رہا ہے جب قوم کے6500 بیٹے اور بیٹیاں صہیونی زندانوں میں بدترین مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔ ان اسیران کے بنیادی انسانی حقوق بھی پامال کیے جا رہے ہیں۔ا نہوں نے کہا ہے کہ فلسطین میں آئے روز کی گرفتاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈان میں مسلسل شدت لانے کے ساتھ ان کے خلاف نام نہاد عدالتوں میں ظالمانہ سزائیں دلوانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کی جانوں کو خطرہ ہے، راجہ فاروق حیدر

مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کی جانوں کو خطرہ ہے، راجہ فاروق حیدر

ٹیکساس: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے