طالبان نے ماہ رمضان میں بھی جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی اور اعلان کیا ہے کہ ۔۔۔ جان کر آپ بھی

افغان طالبان نے رمضان میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جنگجو اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔افغان میڈیا نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام کے بڑے غزوے رمضان میں ہوئے تھے جس میں جنگ بدر اور فتح مکہ شامل تھے۔ یاد رہے کہافغان صدر اشرف غنی، اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے اپنے الگ الگ پیغامات میں طالبان نے مبارک مہینے میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی ۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونے تمام فریقوں سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح رمضان میں ہر عبادت کا ثواب زیادہ ہوتا ہے اس لئے طالبان رمضان میں جنگی کارروائیاں مزید تیز کرینگے۔ اپریل میں موسم بہار اپریشنز شروع کرنے کے بعد طالبان نے حملے تیز کئے ہیں اور روایتی پشتون اکثریتی علاقوں سے جنگ کو شمال اور مغربی علاقوں تک پہلایاہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں زیرتعلیم سعودی طلبا طیارہ اڑانے اوردیگرعملی مشقوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے

امریکا میں زیرتعلیم سعودی طلبا طیارہ اڑانے اوردیگرعملی مشقوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے

واشنگٹن: امریکا نے زیر تربیت 175 سعودی عسکری ہوا بازوں کو’حفاظتی اقدامات‘ کے تحت گراؤنڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے