ارشد چائے والا کی تازہ تصاویر نے مداحوں کو فکر مند کرڈالا، شوبز نے ۔۔۔

اسلام آباد کے علاقے میں ٹھیلے پر چائے فروخت کرنے والے ارشد خان کی تصویر نے اسے مشہور ”چائے والا“ بنا دیا۔ ایک تصویر نے ایسی قسمت بدلی کہ اشتہارات بھی ملنے لگے اور ماڈلنگ کی آفرز بھی ہونے لگیں اور ڈراموں میں کام کیلئے بھی اس سے رابطے کئے جانے لگے۔ارشد ”چائے والا“ شوبز کی چکا چوند میں ایسا کھویا کہ مداحوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہو گیا اور اب کافی عرصے بعد اس کی تازہ ترین تصویر نے پاکستانیوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جو اسے دیکھ کر ناصرف حیران ہیں بلکہ پریشان بھی ہیں کہ آخر اسے کیا ہو گیا ہے۔ارشد ’چائے والے‘ کی یہ تصویر گزشتہ روز ایک افطار پارٹی میں شرکت کے موقع پر لی گئی اور جب سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کی اکثریت نے ایک ہی سوال پوچھا کہ آخر یہ اتنا کمزور کیوں ہو گیا ہے جبکہ وہ قدرتی خوبصورتی جس کے باعث یہاں تک پہنچا ہے وہ بھی کہیں کھو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، ماہرہ خان

سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، ماہرہ خان

کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے