شوہر اپنی موٹی بیوی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا

نئی دلی: بھارتی شہر راجکوٹ میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب مگر انتہائی افسوسناک حادثے میں ایک معمر شخص اپنی بھاری بھرکم بیگم کے نیچے آکر کچلا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی، جبکہ خاتون بھی اس اندوہناک حادثے میں جان سے گزر گئی۔  ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 68 سالہ خاتون منجولا وتلانی کا وزن 128 کلوگرام تھا۔ وہ اپنے معمر خاوند کے ساتھ راجکوٹ کے پوش علاقے کے ایک بنگلے میں رہائش پذیر تھیں۔ معمر جوڑا گھر کے نچلے حصے میں رہائش پذیر تھا جبکہ ان کا بیٹا اشیش اور ان کی اہلیہ نِشا گھر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تھے۔ صبح تقریباً 4 بجے نِشا گھر کے نچلے حصے میں کچھ ادویات لینے آئی تو منجولا اور ان کے شوہر نٹورلال کو معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کی طبیعت خراب ہے۔ دونوں پریشانی کے عالم میں تیزی سے بالائی منزل کی طرف لپکے، لیکن جب منجولا سیڑھیاں چڑرہی تھیں تو اچانک توازن کھوکر پیچھے کی جانب گریں اور ان کے عقب میں آتا ہوا شوہر ان کی زد میں آگیا۔ نٹورلال اپنی 128 کلوگرام وزنی اہلیہ کے نیچے آکر بری طرح کچلے گئے، جبکہ خاتون کو بھی سر میں چوٹیں آئیں۔ دونوں کو ہسپتال لیجایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ افسوسناک واقعے میں معمر جوڑے کی بہو نِشا کو بھی چوٹیں آئیں لیکن ان کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت کی دھمکی سے ثابت ہوگیا، کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے

بھارت کی دھمکی سے ثابت ہوگیا، کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے

اسلام آباد:   بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پہل نہ کرنے کی جوہری پالیسی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے