کیا آپ بارش میں بھیگنے کے یہ فوائد جانتے ہیں

بارش، شاعروں کی شاعری کا موضوع ہے۔ ہر تخلیق کار بارش کو پسند کرتا ہے اور بارش سے اس کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں بارش نا پسند ہوتی ہے۔ وہ بارش میں اپنے تمام منصوبے مؤخر کردیتے ہیں اور گھر میں بیٹھ جاتے ہیں۔ لیکن اس طرح وہ بارش میں بھیگنے کے خوبصورت لمحے ضائع کردیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بارش میں بھیگنا نقصان کا سبب نہیں بنتا بلکہ اس کے برعکس اس کے کچھ فائدے ہیں۔ آیئے آپ بھی وہ فائدے جانیئے تاکہ بارشوں کے اس موسم میں آپ بھی یہ فوائد حاصل کرسکیں۔

ڈپریسثن سے نچا د

بارش میں بھیگنے سے ڈپریشن سے نجات ملتی ہے۔ بارش کی خوشبو، اس کی آواز نہایت ہی پرسکون ہوتی ہے اور آپ کی توجہ منفی چیزوں سے ہٹا کر مثبت چیزوں کی طرف مبذول کردیتی ہے۔

تحقیقی حلا حیت میں ا  ظا فھ

بارش میں تمام مصروفیات زندگی ماند پڑجاتی ہیں۔ سڑکیں خالی اور صاف ستھری ہوجاتی ہیں، نکھرے نکھرے دھلے دھلائے درخت، خاموشی، یہ سب آپ کے اندر نئے احساسات کو جنم دیتی ہے۔

بارش میں آپ چیزوں کو عام دنوں سے ہٹ کر ایک نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔ یہ آپ کے اندر دبی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتی ہے اور ان میں اضافہ کرتی ہے۔ بارش کے موسم میں، مصوروں، شاعروں اور دیگر تخلیق کاروں کو مہمیز ملتی ہے۔

پر سکون کیفیت

بارش میں بھیگنا آپ کو پرسکون کردیتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا اور بارش کے قطرے آپ کو پرسکون کرتے ہیں اور آپ کی پریشانیوں کو وقتی طور پر ختم کردیتے ہیں۔

تو اب جب آپ کے شہر میں بارش ہو تو کچھ وقت نکال کر بارش میں ضرور بھیگیں۔

یہ بھی پڑھیں

بہت, سوں کے, خوابوں کی تعبیر کھو, رہی ہے،, امید ٹوٹ, رہی ہے

بہت سوں کے خوابوں کی تعبیر کھو رہی ہے، امید ٹوٹ رہی ہے

المیہ یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں، افسوس اس بات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے