وزیراعظم کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔ احتساب عدالت کے باہر صحافی کی جانب سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، وہ پریس کانفرنس نہیں پریس ٹاک تھی جس میں کیمرے لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں شرکاء نے نواز شریف کے بیان کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غلط تصورات کی بنیاد پر اور حقائق سے ہٹ کر رائے قائم کرنا بدقسمتی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اتفاق کیا کہ ممبئی حملوں کے بارے میں نواز شریف کا بیان غلط اور گمراہ کن ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور میڈیا ٹاک کی جس کو پی ٹی وی سمیت کسی بھی چینلز پر نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

یکم جولائی, سے, گیس کی, قیمتوں میں 200 فیصد ,اضافہ, کرنے کا فیصلہ

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے