انجلینا جولی کو شوہر نے طلاق کی دھمکی دے دی! شدت غم سے نڈھال

ندن:  وسیع و عریض دھن دولت کے باوجودمعروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی آجکل کھانا پینا چھوڑ کر صرف غم کھانے میں مصروف ہیں ۔ انکے شوہر نے انکو طلاق دینے کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اداکارہ نے کھاناپینا ترک کر دیا ہے اور فاقہ کشی کرنے لگی ہیں جس کے باعث انکا وزن خطرناک حد تک کم ہو گیا ہے ،

جبکہ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی کا وزن صرف 79 پونڈ یعنی چھتیس کلو گرام رہ گیا ہے جب کہ ان کا قد پانچ اعشاریہ سات فٹ ہے۔ہمیشہ صحت مند اور اسمارٹ نظر آنے والی اداکارہ انتہائی کمزور ہو گئی ہیں،ان کا چہرہ بےرونق ہو گیا ہے۔ آنکھیں دھنس گئی ہیں اورہاتھ بدہیت نظر آنے لگے ہیں۔اندرونی ذرائع کے مطابق اداکارہ کے غم کی وجہ شوہر براڈ پٹ کی اداکارہ کوٹیلرڈمیرون سے بڑھتی ہوئی قربتیں ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ کے شوہر بھی انکی گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے خاصے پریشان ہیں اور انھوں نے انجلینا جولی کو اس رویے سے باز رکھنے کیلئے طلاق کی دھمکی دیدی ہے ۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

نانا پاٹیکر کو جنسی ہراساں کیس میں کلین چٹ مل گئی

نانا پاٹیکر کے خلاف اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے دائر کروایا گیا جنسی طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے