شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے مزید 4 ہفتے درکار

لاہور: اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار ہیں۔ پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آئے تھے۔

اپنی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 38 سالہ آل راﺅنڈر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ دبئی میں ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے، گھٹنے کی انجری سے ابھی پوری طرح نجات نہیں پا سکا، مکمل صحتیابی کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مجھےبھی کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے

مجھےبھی کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے

قومی ٹیم کے سابق کپتا ن نے کہا کہ عامر، شرجیل اور سلمان بٹ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے