وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا۔ ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹر ہاؤس خالی کردیا جس کے بعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے سی ایم ہاؤس کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت

کراچی: جسٹس کریم خان آغا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ ملزمان کو انکوائری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے