پارٹی بچانی ہے تو چوہدری نثار کو واپس لائیں ، لیگی اراکین کا شہباز کے سامنے دو ٹوک موقف

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو بچانا ہے تو چودھری نثار کو واپس لایا جائے ،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف دوسرے الطاف حسین بنتے جار ہے ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لیگی ارکان نے نوازشریف کے بیانیہ کی مخالفت کرتے ہوئے شہبازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ جوبیانیہ آپ کا ہے وہی نواز شریف کا ہونا چاہیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری نثار کو واپس لایا جائے اور پارٹی کو بچایا جائے،لیگی ارکان نے کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ دوستوں سے مشاورت بھی کی جائے ،نوازشریف دوسرے الطاف حسین بنتے جا رہے ہیں۔ارکان نے نوازشریف کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو ہماری آواز سننا ہو گی،ہمیں محاذآرائی کو چھوڑ کر الیکشن لڑنا اور جیتنا چاہیے،ان کا کہناتھا کہ آپ کو صدارت بہت پہلے دے دینی چاہیے تھی اب بھی چودھری نثارکو واپس لایا جائے اور پارٹی بچائی جائے۔شہباز شریف کا لیگی ارکان کو سننے کے بعد کہنا تھا کہ میں آپ کے تحفظات میاں واز شریف تک پہنچاﺅں گا۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

پشاور: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نویں دور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے