دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ جیتنا ابھی باقی ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کو اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے اور دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورس کے کانسٹیلبز کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں، وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں، عوام کو اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے، آج قوموں کا دفاع توپوں سے نہیں معیشت سے ہوتا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان مختلف ہے، 6 مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر گولی چلائی تھی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملی ہیں لیکن ہمارے دشمن ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے