نواز شریف کے بیٹوں کو تین سال قید کی سزا سنا کر ۔۔۔۔نجی ٹی وی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ۔۔

احتساب عدالت میں میاں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اورحسین نواز کو تین سال قید کی سزا سنا کر مقدمات کوداخل دفتر کردیا جائے گا،نجی نیوز چینل کا دعویٰ۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کے قانون کے مطابق جب تک ملزمان پیش نہیں ہوتے ان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کا حصہ بنا کر ملزمان کو تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے اور مقدمات کوداخل دفتر کردیا جاتا ہے اور بعد میں ملزمان کے دوبارہ پیش ہونے پر مقدمات کااز سر نو ٹرائل کیا جا سکتا ہے ، چونکہ نیب کے ریفرنسز میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور بد ستور اشتہاری ہیں اس لئے ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو تین سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نندی پور پاور پراجیکٹ میں ملزمان کی بریت درخواست پر فیصلہ

نندی پور پاور پراجیکٹ میں ملزمان کی بریت درخواست پر فیصلہ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے کے جج ارشد ملک نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے