ایدھی کی وفات، قومی کرکٹ ٹیم کے بازﺅں پر سیاہ پٹیاں، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

لاہور :  معروف سماجی شخصیات عبدالستار ایدھی کی وفات نے دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی غمگین کر دیا ہے جو سیسکس کے خلاف میچ میں بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں اور انسانیت کے خدمت گار کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ 
ذرائع کے مطابق عبدالستار ایدھی کی وفات سے جہاں پوری قوم ہی غم میں ڈوبی ہے وہیں سات سمندر پار بیٹھے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی دکھی ہیں۔ ان کے دکھ کا اندازہ اس وقت ہوا جب تمام کھلاڑی سیسکس کے خلاف پریکٹس میچ کیلئے میدان میں آئے تو ان کے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں بندھی تھیں جبکہ انہوں نے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ میچ میں بھی بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے