نوازشریف کلبھوشن اور کشمیر پہ خاموش اور ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد

پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق نوازشریف کلبھوشن اورکشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف زہراگل رہے ہیں، نوازشریف نے ہوس اقتدارمیں ریاست کے خلاف بغاوت کی اورملکی سالمیت پرحملے شروع کردیئے، نوازشریف کا درآمد شدہ بیانیہ پاکستان کوعالمی دباﺅمیں لانے کی مکروہ کوشش ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف دشمن عالمی طاقتوں کے آلہ کاربن کرملک میں انتشارکی فضا بنارہے ہیں، بھارت دانستہ طورپرعدم تعاون کرکے ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل میں رکاوٹ رہا جب کہ ریاستی ادارے قابل احترام ہیں اور ملکی تحفظ کے ضامن ہیں جو اس ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

لاہور: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے