کینیڈا میں قائداعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ونی پیگ میں پہلے قائداعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح کردیا۔کینیڈا میں قائداعظم محمد علی جناح پارک کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا بھر سے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب میں اپنے خطاب میں ہائی کمشنر نے کہا کہ اس کا کریڈٹ مینی ٹوبا میں پاکستانی نژاد کینیڈین متحرک کمیونٹی کو جاتا ہے جو شمالی امریکا میں پہلے پارک کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔طارق عظیم خان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے ہمارے بانیوں کی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کا لمحہ ہے۔ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ ونی پیگ کی برادری پاکستانی ثقافت کے فروٖغ اورمثبت تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی میلوں کا انعقاد کرتی ہے اور یہ دونوں کمیونیٹیزکے درمیان مفاہمت کے فروٖٖٖغ کے لیے پل کا کام کرتے ہیں۔تقریب سے کینیڈا کی ارکان پارلیمان ٹیری ڈوگائڈ اور اقرا خالد نے بھی خطاب کیا اور پارک کو بانی پاکستان سے منسوب کیے جانے پر پاکستانی برادری کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں جنسی زیادتی میں ملوث رکن اسمبلی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

اتر پردیش:  جنسی زیادتی میں ملوث سماج پارٹی کے رکن اسمبلی اٹل رائے نے خود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے