ایم ایم اے ہی ایک روشن اور خوشحال پاکستان بنا سکتی ہے، علامہ ساجد علی نقوی کا لاہور میں خطاب

اسلامی تحریک کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم کسی مسلک کے مقدسات کی توہین کرنا غلط سمجھتے ہیں، اگر لوگوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور امن عامہ درکار ہے تو انھیں چاہیے کہ متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیں، متحدہ مجلس عمل ہی ایک روشن اور خوشحال پاکستان بنا سکتی ہے۔مینار پاکستان میں ایم ایم اے کےبڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کا اتحاد عالم اسلام کے لیے ایک نظیر ہے، ہم کسی مسلک کے مقدسات کی توہین کرنا غلط سمجھتے ہیں، متحدہ مجلس عمل اپنے قیام سے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے اور فرقہ واریت کے خاتمے میں ممد و معاون ثابت ہوئی ہے، میں اپنے ساتھیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ متحدہ مجلس عمل کے ہر امیدوار کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو کمزور کرنے والی طاقتوں کا مقابلہ کرنا متحدہ مجلس عمل کا مشن ہے

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

لاہور: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے