میری زندگی کا سب سے ڈرائونا خواب تم سے شادی کرنا : کاشف عباسی

اسلام آباد : سینئر صحافی واینکر پرسن کاشف عباسی نے اپنی اہلیہ مہربخاری کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا سب سے براخواب مہر سے شادی کرنا تھا جو پورا ہوگیا ہے جس پر ان کی اہلیہ نے کہا کہ یہ بات پروگرام سے ایڈٹ کرادی جائے گی ۔ 
نجی ٹی وی کے پروگرام نیوز آئی کی میزبان مہر بخاری ہیں جو کہ سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی کی اہلیہ بھی ہیں ۔ عید پر سپیشل پروگرام کیلئے مہر بخاری نے اپنے پروگرام میں سینئر اینکرپرسنز حامد میر، ارشد شریف اور اپنے شوہر کاشف عباسی کو بطور مہمان مدعو کیا ۔ پروگرام کے دوران مہر بخاری نے اپنے شوہر سے ریپڈ فائر سوالات کیے جن کے جوابات انہوں نے بہت ہی دلچسپ انداز میں دیے جس سے محفل طشت زعفران بن گئی۔ 
مہر بخاری نے سوال کیا کہ کاشف عباسی کا سب سے ڈرائونا خواب کیا ہے تو اس کے جواب میں اینکر پرسن نے اپنی اہلیہ محترمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تم سے شادی کرنا میری زندگی کا سب سے ڈرائونا خواب تھا ۔ کاشف عباسی کے جواب دینے پر پروگرام میں موجود تمام لوگ قہقہے لگانے لگے لیکن میزبان مہر بخاری نے فوری طور پر اپنے پروڈیوسر کو کہا کہ یہ حصہ پروگرام سے ایڈٹ کردینا۔

یہ بھی پڑھیں

انوشکا شرما نے پولیس افسر بننے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی : انوشکا شرما ایک ایسی فلم سائن کرنے کا ارادہ کررہی ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے