چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے رہنما نواز اعوان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے ہوتے ہوئے نیب شفاف کام نہیں کرسکتا، نواز شریف کے خلاف جھوٹے الزام میں پریس ریلیز جاری کرنے پر چیئرمین نیب معافی مانگیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے کی جاتی ہے اس لیے ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کار نہیں بننا چاہئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی کو نیب نے اعلامیہ جاری کیا کہ نواز شریف نے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کیے جس کی تحقیقات کی جائیں گی، نیب کو کسی کےخلاف زیر التواء معاملے کا اعلامیہ جاری نہیں کرنا چاہئے تھا، جبکہ 21 ستمبر 2016ء کو اسٹیٹ بینک بھی اس خبر کی تردید کر چکا تھا، اس خبر سے نیب کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، نیب اعلامیہ اور بعد ازاں پیش آنے والے واقعات نواز شریف سے متعلق چیئرمین نیب کی منفی سوچ کی عکاس ہیں لہذا عدالت چیئرمین نیب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے