نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہ حملے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

اٹک دھماکے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ اٹک خود کش حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پشِ نظر کیا گیا ہے، اٹک خود کش حملے کے بعد حساس اداروں نے ایئر پورٹ انتظامیہ کو خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ریڈ الرٹ ہونے کے بعد اب ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو آنے کی اجازت ہو گی جب کہ ایئرپورٹ پر انتظامی معاملات میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے ٹربل شوٹنگ ٹیم بنا دی گئی ہے جو ایئرپورٹ منیجر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خصوصی عدالت کا کہنا ہے 17 دسمبر تک دلائل مکمل نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے

خصوصی عدالت کا کہنا ہے 17 دسمبر تک دلائل مکمل نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے

اسلام آباد: نئی پراسیکیوشن ٹیم کی طرف سے پیش ہونے والے وکلاء نے تیاری کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے