کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کیلئے دفتر خارجہ کا اجازت نامہ طلب

ایف آئی اے نے نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ایف آئی اے حکام نے امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے وزارت خارجہ کا اجازت نامہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو آج شام تک امریکہ بھیجنے کا امکان ہے، امریکی ملٹری اتاشی کو امریکی طیارے سی 130 سے براستہ قطر بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرنل جوزف نے اسلام آبا میں گاڑی سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان کے باپ نے انصاف کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی کی بڑی جماعت ہونے کے باوجود دفاتر کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی

کراچی کی بڑی جماعت ہونے کے باوجود دفاتر کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی

اسلام آباد:حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے دفاتر کھولنے کے معاملے پر مشاورت کیلیے مزید وقت مانگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے