بنوں میں دہشتگردوں کا بم حملہ، 4 اہلکاروں سمیت متعدد افراد۔۔۔۔

جنرل بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بنوں میں جنرل بس اسٹینڈ پر سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس موبائل کے قریب اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال حکام نے ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جب کہ شہر کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی

صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی

پشاور: این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے