چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ ملے گا یا نہیں ،شہباز شریف نے اہم اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صدر کی حیثیت سے پارٹی رہنما چوہدری نثار کو میں ٹکٹ دوں گا ،چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان صلح ہونی چاہیے ۔میڈ یا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے شہباز شریف سے چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان اختلافات اصل میں کن وجوہات کی بنی پر ہے ،یہ بات ابھی نہیں بتا سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اب بھی دوست ہیں ،نواز اور نثار کے درمیان صلح ہونی چاہیے ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے پارٹی کے رہنما ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بچوں کی پورنوگرافک فلمیں بیرونِ ملک بیچنے کے الزام میں سزا پانے والے ایک شخص کی سزا معطل

بچوں کی پورنوگرافک فلمیں بیرونِ ملک بیچنے کے الزام میں سزا پانے والے ایک شخص کی سزا معطل

لاہور: سعادت امین نامی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سنہ 2017 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے