سونم کپور کی شادی پر ماہرہ خان کی مبارکباد

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو ان کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ماہرہ خان پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بھی کام کر چکی ہیں، جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی اداکارہ کا کردار نبھایا تھا ۔

ماہرہ خان کے بالی وڈ انڈسٹری میں بھی کافی دوست ہیں جنہیں وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے پیغامات بھیجتی رہتی ہیں۔

8 مئی کو اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ  سونم کپور کو بھی ماہرہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے شادی کی مبارکباد پیش کی اور زندگی کی نئی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 71 ویں کانز فلم فیسٹول میں ماہرہ خان پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہیں، اس فیسٹیول میں بالی وڈ سے سونم کپور، ایشوریا رائے اور دپیکا پڈوکون بھی شرکت کریں گی۔ ماہرہ خان 15 مئی کو کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ثانیہ مرزا کی بہن اظہر الدین کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

ثانیہ مرزا کی بہن اظہر الدین کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا بھی کرکٹر فیملی کا حصہ بن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے