صبا قمر کی ٹی وی پروگرام میں شرکت، خاتون میزبان سے عیدی نکلوانے کیلئے اس کا پرس کھولاتو ایسی کرنسی برآمد کہ ساتھی میزبان کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

کراچی : لالی ووڈ اداکارہ صباقمر نے نجی ٹی وی کے عید شو میں میزبان خاتون کے پرس کی تلاشی لے کر اپنی عیدی وصول کرنے کی کوشش کی تو اس میں سے ڈھیر ساری نقد رقم تو برآمد ہوئی لیکن اس میں پاکستانی کرنسی کا ایک روپیہ بھی نہیں تھا بلکہ وہ ساری کرنسی ہی دبئی کی تھی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں اداکارہ صبا قمر نے بطور مہمان شرکت کی ۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے عیدی وصول کرنے کیلئے سینئر صحافی و پروگرام کے میزبان محمد اسامہ غازی کا بٹوہ چھین لیا اور اس میں سے ایک ہزار روپے برآمد کرکے اپنی عیدی کھری کرلی۔

اسامہ غازی سے عیدی وصول کرنے کے بعد صبا قمر نے اینکر پرسن ہما امیر شاہ کا پرس اٹھا لیا اور اس کی تلاشی لی تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ ہما کے پرس میں سے پاکستانی کرنسی کا ایک بھی نوٹ برآمد نہیں ہوا بلکہ اس میں سے برآمد ہونے والی ساری کرنسی ہی دبئی کی تھی ۔ صبا قمر نے ہما کے بیگ سے پاکستانی 1300 روپے کے برابر عیدی وصول کی ۔

ہما امیر شاہ کے پرس سے غیر ملکی کرنسی کا ذخیرہ برآمد ہونے پر ساتھی میزبان اسامہ غازی پہلے تو حیران ہوگئے پھر انہوں نے کچوکا لگایا اورہما سے استفسار کیا کہ کہیں ان کا تعلق ڈالر گرل ایان علی سے تو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے