امریکی سفارتخانے کا سکیورٹی افسر ضمانت پہ رہا، گرفتار کیوں کیا گیا تھا، جان کر آپ حیران

امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ گزشتہ روز امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ میں گرفتار کیے گئے امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سول جج عدنان رشید نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کو رہا کردیا گیا۔امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق بیگ کے والد کی درخواست پر سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نندی پور پاور پراجیکٹ میں ملزمان کی بریت درخواست پر فیصلہ

نندی پور پاور پراجیکٹ میں ملزمان کی بریت درخواست پر فیصلہ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے کے جج ارشد ملک نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے