شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

شعیب ملک نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ایک ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 میرے کیریئر کا آخر ون ڈے ایونٹ ہو گا تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش رکھتا ہوں۔ میرا مقصد ان دونوں ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، دیکھیں یہ سب کیسے ممکن ہو پاتا ہے۔سابق قومی کپتان اس مرتبہ کیربیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس کی بجائے گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے اس سے قبل 5 برس تک بارباڈوس کی نمائندگی کی۔ آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں ہمیشہ کھیل سے لطف اندوز ہوا، نئی ٹیم گیانا وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

کامیابی ٹیم پرفارمنس کا نتیجہ ہے، میچ میں بہت کیچز چھوڑے، سرفراز کا اعتراف

کامیابی ٹیم پرفارمنس کا نتیجہ ہے، میچ میں بہت کیچز چھوڑے، سرفراز کا اعتراف

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کامیابی ٹیم پرفارمنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے