خلائی مخلوق وہ ہے جس نے 13 وزرائے اعظم اور صدور کو ۔۔۔۔ مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی محبت میں ایسا بیان دیدیا کہ ۔۔۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق وہ ہے جس نے 13 وزرائے اعظم اور صدور کو گھر بھیجا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کن باتوں پرسیاست نہ ہویہ تعین کرنا ہوگا کیونکہ ملک میں پگڑی اچھالنے کی روایت شروع ہوچکی ہے، 8 ماہ کی تحقیقات کے باوجود نوازشریف کے خلاف کچھ نہیں ملا، نیب کے گواہوں نے نوازشریف کے حق میں گواہی دی جب کہ نیب الزام کے بعد ثابت ہوگیا نواز شریف پرسیاسی انتقام کا کیس ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاڈلے کو پارلیمنٹ پرحملہ کرنے اور سپریم کورٹ میں نقلی دستاویزات جمع کرانے پربری کردیا گیا، پاکستان کی عوام کا مینڈیٹ خلائی مخلوق کے ہاتھ میں نہیں ہے، خلائی مخلوق وہ ہے جس نے 13 وزرائے اعظم اور صدور کو گھر بھیجا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مخالفین الزام لگاتے ہیں لیکن وہ ہماری کارکردگی کے بارے میں ایک لفظ نہیں بول سکتے، بلاول بھٹو بتائیں ان کی پارٹی نے سندھ میں کیا کیا، نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ پاکستان کی عوام جہاں جاتے ہیں وہاں سمندر امڈ آتا ہے اور ۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج پھر طلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے